آندھراپردیش

تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات کیلئے تیار رہنے پارٹی لیڈروں کو چندرا بابو کی ہدایت

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی سیاست میں پارٹی سرگرم ہوگی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی سیاست میں پارٹی سرگرم ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

انہوں نے حیدرآباد میں گذشتہ روز پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ذرائع کے مطابق چندرابابونائیڈونے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس تلگوریاست میں ہونے والے ادارہ جات مقامی کے انتخابات میں ان کی پارٹی مقابلہ کرے گی جس کے لئے تیار رہنے کی انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ اب وہ تلنگانہ کی سیاست کے لئے بھی وقت دیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد تلگودیشم پارٹی جس کا ہیڈکوارٹرس حیدرآباد میں تھا نے اپنا صدردفتر آندھراپردیش منتقل کردیاتھا اور یہ پارٹی نئی ریاست تلنگانہ میں زیادہ سرگرم نہیں رہی تھی۔