تلنگانہ

چندرشیکھر راو کے مرن برت نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی راہ ہموار کی:ہریش راو

تلنگانہ کے سابق وزیرہریش راو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کے مرن برت نے تلنگانہ تحریک کی رفتار کو یکسر موڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے اس مرن برت نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی راہیں ہموار کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرہریش راو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کے مرن برت نے تلنگانہ تحریک کی رفتار کو یکسر موڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے اس مرن برت نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی راہیں ہموار کیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ 29 نومبر 2009 کو چندرشیکھرراو نے مرن برت شروع کی تھی۔ چار کروڑ عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے انہوں نے مسلسل جدوجہد کی۔ ریاست کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کا عزم چندرشیکھرراو کا غیر معمولی حوصلہ تھا۔ تلنگانہ کی تاریخ میں ان کا کردار بہادری کا لازوال نشان ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر 29 نومبر کو کے سی آر کا مرن برت نہ ہوتا تو 9 دسمبر کی مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کا اعلان بھی نہ ہوتا، اور 9 دسمبر کا اعلان نہ ہوتا تو تلنگانہ ریاست بھی وجود میں نہ آتی۔ تلنگانہ دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، حکمرانوں کی مہربانی کا نہیں۔یہی سچ ہے۔


ہریش راؤ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے قیام کی بنیاد رکھنے و الے اس مرن برت کی یادیں آج بھی اُن کے دل میں محفوظ ہیں۔