حیدرآباد

صنعتی نمائش میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے41 افراد گرفتار

کمشنرپولیس سی وی آنند نے شی ٹیمس کو مفتی(عام لباس میں)تعینات کیاتھاتاکہ خواتین اورلڑکیوں کاتحفظ کیا جاسکے۔

حیدرآباد: صنعتی نمائش نامپلی میں خواتین اور لڑکیاں شاپنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
شی ٹیم رچہ کنڈہ نے کم عمر لڑکی کی شادی کو روک دیا

شی ٹیمیں حیدرآبادنے خواتین اورلڑکیوں سے چھیڑچھاڑکرنے والے41 افراد کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

کمشنرپولیس سی وی آنند نے شی ٹیمس کو مفتی(عام لباس میں)تعینات کیاتھاتاکہ خواتین اورلڑکیوں کاتحفظ کیا جاسکے۔

پولیس کے بموجب صنعتی نمائش میں تقریباً 50 ہزارافراد جن میں خواتین،لڑکیاں اورنوجوان شامل ہیں نمائش دیکھنے کی غرض سے جایاکرتے ہیں اورتقریباً ایک لاکھ افراد ہفتہ اوراتوارکونمائش میں موجودرہتے ہیں۔

ملزمین کو شی ٹیمس نے اس لئے گرفتار کیاکہ وہ لڑکیوں اورخواتین کو چھیڑنے کے واقعات میں ملوث تھے۔

a3w
a3w