حیدرآباد

ایرپورٹ میٹرو الائنمنٹ میں تبدیلی، دوسرا مرحلہ چوتھے شہر تک ہوگا

میٹرو کی نئی لائن 40 کلومیٹر طویل ہوگی، جو ایئرپورٹ سے سکل یونیورسٹی تک بنائی جائے گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حال ہی میں اس منصوبے کا جائزہ لیا اور ڈی پی آر کو منظور کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کے ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹ (DPR) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ مرحلہ دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور کل 116.2 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ دوسرے مرحلہ کی تعمیر کے لیے 32,237 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں چوتھے شہر اور مستقبل کے نئے شہر کے لیے میٹرو کی توسیع شامل ہوگی۔

میٹرو کی نئی لائن 40 کلومیٹر طویل ہوگی، جو ایئرپورٹ سے سکل یونیورسٹی تک بنائی جائے گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حال ہی میں اس منصوبے کا جائزہ لیا اور ڈی پی آر کو منظور کیا۔

ایرنگر-بنگلور ہائی وے کے ذریعہ ایئرپورٹ تک میٹرو کے راستے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ناگول سے شمش آباد ایئرپورٹ تک 36.6 کلومیٹر طویل کوریڈور 4 منظور کیا گیا ہے، جس میں میٹرو کا ایک حصہ 1.6 کلومیٹر زیر زمین ہوگا۔ چوتھے شہر کے لیے میٹرو لائن کا تخمینہ 8,000 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

میٹرو کے دوسرے مرحلے کی منظوری جلد ہی مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین کوریڈورز پر 69 کلومیٹر میٹرو لائن فعال ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں چھ مزید کوریڈورز میں 116.2 کلومیٹر تک توسیع کی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کل 9 کوریڈورز میں 185 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک فعال ہوگا۔

a3w
a3w