شمالی بھارت

15 دن میں مطالبات نہ مانے گئے تو ریاست گیر احتجاج ہوگا:سچن پائلٹ

تین مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اگر اس ماہ کے آخر تک یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم پوری ریاست میں تحریک چلائیں گے۔انہوں نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی مانگ اگر آپ دوبارہ عوام کا اعتماد جیتنا چاہتے ہیں تو آر پی ایس سی کو بند کرو اور کوئی نیا نظام لایا جائے۔

جئے پور: سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے اپنی ہی کانگریس حکومت سے راجستھان پبلک سروس کمیشن(آر ایس پی سی) کو بند کرکے کوئی نیا نظام متعارف کرانے، پیپر لیک سے جن بچوں کو نقصان ہوا انہیں مناسب مالی معاوضہ دینے اور وسندھرا حکومت کے دوران بدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر یہ تینوں مطالبات 15 دنوں کے اندر پورے نہیں ہوئے تو پوری ریاست میں تحریک چلائی جائے گی۔

سچن پائلٹ پیر کو جئے پور کے بھنکروٹا میں بدعنوانی کے خلاف اپنی حکومت کے خلاف اجمیر سے جئے پور تک اپنی 5 روزہ جن سنگھرش پد یاترا کے اختتام پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے یہ تین مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اگر اس ماہ کے آخر تک یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم پوری ریاست میں تحریک چلائیں گے۔انہوں نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی مانگ اگر آپ دوبارہ عوام کا اعتماد جیتنا چاہتے ہیں تو آر پی ایس سی کو بند کرو اور کوئی نیا نظام لایا جائے۔

ایسا قانون بنایا جائے جس میں ہائی کورٹ کے جج کی طرح ممبر اور چیرمین کی تقرری کی مکمل چھان بین کی جائے۔ اس سارے جال کو گرا کر ایک نیا نظام قائم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مطالبہ پیپر لیک ہونے سے جن بچوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں مناسب مالی معاوضہ دیا جانا چاہئے اور تیسرا مطالبہ وسندھرا حکومت کی بدعنوانی کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک وہ گاندھیائی طریقہ سے اپنی بات رکھ رہے تھے اور اسی کے تحت انہوں نے خطوط لکھے‘ بھوک ہڑتال کی اور اپنے مطالبات پر جن سنگھرش پد یاترا نکالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے مطالبہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن اس یاترا کے بعد انہیں امید ہے کہ اب کارروائی ہوگی اگر پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ہم پوری ریاست میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا”چاہے میں کوئی عہدہ رکھوں یا نہ رکھوں‘ میں راجستھان کے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔ میں ڈرنے والا نہیں ہوں‘ میں دبنے والا نہیں ہوں۔ میں آپ کے لیے لڑا ہوں اور لڑتا رہوں گا۔پائلٹ نے کہا کہ وہ وسندھرا راجے حکومت کے دوران ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ہمیں عوام کے درمیان جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو بچے محنت مزدوری کرتے ہیں، لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور پھر پیپر لیک ہو جاتا ہے۔ آپ کو اس کی جڑ تک جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے، اگر کانت اپنا کام کر رہا ہے تو کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ مچھلی بڑی ہو یا چھوٹی، پکڑنا ہی پڑے گا۔

a3w
a3w