تعلیم و روزگار

سرکاری ہائی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، حکومت کا بڑا فیصلہ

اعلامیہ میں ریاست کے سرکاری اعلیٰ اسکول صبح 9 بجے سے شام 4:15 بجے تک رہیں گے۔ اب تک اعلیٰ اسکول صبح 9:30 بجے سے 4:45 بجے تک رہتے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے سرکاری ہائی اسکولوں کے اوقات کار کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالہ سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیہ میں ریاست کے سرکاری اعلیٰ اسکول صبح 9 بجے سے شام 4:15 بجے تک رہیں گے۔ اب تک اعلیٰ اسکول صبح 9:30 بجے سے 4:45 بجے تک رہتے تھے۔

محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیاکہ پرائمری اور اپر پرائمری اسکول معمول کے مطابق صبح 9بجے سے 4:15 بجے تک جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں صبح 8:45 بجے سے شام 4بجے تک اسکولوں کے اوقات کار معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

a3w
a3w