کھیل

ٹی۔20 ورلڈ کپ: ہندوستان کا  اتوار کو  پاکستان سے مقابلہ

دراصل ملبورن میں ہونے والے اس میچ میں سب سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی میچ کے دن ملورن میں خراب موسم کا بھی امکان تھا۔ تاہم فی الحال ملبورن میں کافی دیر سے بارش رک گئی ہے اور تیز دھوپ نکل آئی ہے۔

ملبورن: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل سوپر 12 کے 2 میاچس کھیلے جائیں گے۔ دن کا پہلا مقابلہ سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میاچ روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گذشتہ برس کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹس سے شکست ہوئی تھی۔

 اس کے بعد سے ٹیم انڈیا کے شائقین کو اس مقابلہ کا بے چینی سے انتظار ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو اس مقابلہ میں پسندیدہ ٹیم کا موقف حاصل ہے۔ ٹیم انڈیا کے بہتر مظاہرہ کا زیادہ تر دارومدار کپتان روہت شرما‘ ویراٹ کوہلی‘ کے ایل راہول اور سوریا کمار یادو پر رہے گا جبکہ دنیش کارتک اور ہاردیک پانڈیا سے بھی کپتان اور کوچ کو توقعات ہیں۔

بولنگ کے شعبہ میں محمد سمیع کی واپسی سے ٹیم کو تقویت حاصل ہوئی ہے جو زخمی بمراہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور تجربہ کار بولر روی چندرن اشون میں سے کسی ایک کو قطعی 11 کھلاڑیوں میں جگہ مل سکتی ہے۔

 دوسری جانب پاکستانی ٹیم گذشتہ ورلڈکپ میں ملی جیت کے سلسلہ کو یہاں بھی برقرار رکھنے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔ پاکستان کے پاس مضبوط بیاٹنگ اور بولنگ لائن اپ ہے۔ شاہین آفریدی کے فٹ ہوکر ٹیم میں آسے سے بابراعظم کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف‘ شاداب خان اور نسیم شاہ بھی بہترین فام میں ہیں۔ دوسری جانب بابراعظم اور محمد رضوان بھی شاندار فام میں ہیں۔ تاہم پاکستان کیلئے تشویش کی بات اس کا مڈل آرڈر ہے جو گذشتہ کافی عرصہ سے جدوجہد کا شکار ہے۔

 ایسے میں کل پاکستان کو ہندوستان کے خلاف خاص طورپر مڈل آرڈر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہند۔پاک میچ سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

 دراصل ملبورن میں ہونے والے اس میچ میں سب سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی میچ کے دن ملورن میں خراب موسم کا بھی امکان تھا۔ تاہم فی الحال ملبورن میں کافی دیر سے بارش رک گئی ہے اور تیز دھوپ نکل آئی ہے۔ اب ہندوستان اور پاکستان میچ کے دن بھی بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔

 ہفتہ کی صبح ملبورن میں شدید بارش ہوئی اور آسمان ابر آلود رہا۔ ایسا لگ رہا تھاکہ اس مقابلہ کے دن اتوار کو بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ لیکن ملبورن کا موسم اچانک بدل گیا۔ ورلڈکپ کے لیگ مرحلہ کے میاچس کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں ہے۔

 اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے اور میچ نہیں کھیلا جاسکا تو دونوں ٹیمیں آپس میں پوائنٹس شیئر کریں گی۔ادھر سری لنکا بھی آئرلینڈ کے خلاف جیت کے مقصد میں میدان میں اترے گی۔

سری لنکن ٹیم نے گذشتہ دنوں بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ میں ہندوستان اور پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔ اس کے بعد اب اس ٹیم سے حیرت انگیز کارکردگی کی توقعات کی جارہی ہے۔ دن کا پہلا میاچ صبح 9.30 بجے جبکہ دوسرا مقابلہ دوپہر 1.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w