حیدرآباد

سکندرآباد سے کانگریس امیدوار ناگیندر کی تبدیلی متوقع

اے آئی سی سی کی جانب سے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر کو تبدیل کرتے ہوئے سابق مئیر بی رام موہن کوٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کی جانب سے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر کو تبدیل کرتے ہوئے سابق مئیر بی رام موہن کوٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

بتایا گیا ہے کہ اے آئی سی سی نے دانم ناگیندر کو اس شرط پر سکندرآباد سے ٹکٹ کا اعلان کیا تھا کہ وہ حلقہ خیریت آباد رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہوجائیں لیکن ناگیندر نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔

جس سے اے آئی سی قائدین ناراض ہوگئے اور کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

اسی دوران حلقہ خیریت آباد سے ناگیندر کے انتخاب کے خلاف کانگریس کے ناکام امیدوار وجیا ریڈی نے ہائی کورٹ میں رٹ درخواست داخل کی ہے۔

ہائی کورٹ نے ناگیندر کو جواب داخل کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کی ہے۔ دریں اتنا ناگیندر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کیلئے مزید ایک درخواست ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اے آئی سی سی نے حلقہ سکندرآباد سے سابق مئیر بی رام موہن کے نام کو پارٹی امیدوار کی حیثیت سے قطعیت دی ہے۔ بہ جلد اعلان بھی متوقع ہے۔