حیدرآباد

حیدرآباد کے شہری گھروں میں تعطیل انجوائے کررہے ہیں، سڑکیں سنسان، پولنگ سست رفتار

حیدرآباد کی سڑکیں جمعرات کو آج رائے دہی کے موقع پر تقریباً سنسان نظر آئیں کیونکہ یہاں کے شہری پولنگ کے پیش نظر حکومت کی طرف سے دی گئی تعطیل انجوائے کررہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی سڑکیں جمعرات کو آج رائے دہی کے موقع پر تقریباً سنسان نظر آئیں کیونکہ یہاں کے شہری پولنگ کے پیش نظر حکومت کی طرف سے دی گئی تعطیل انجوائے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انڈو مڈلسٹ کلچرل فورم کے زیر اہتمام گلوبل پیس ایوارڈ ز کی تقسیم، مختلف ممالک کے سفرا اور ممتاز شخصیات کا خطاب
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
انتخابی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے، ووٹ کے حق کی قدر سب کو معلوم ہونی چاہیے، قومی ووٹر ڈے پر کلکٹر کا خطاب

الیکشن کمیشن کے حکام نے حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے لوگوں کو سہولت پہنچانے تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم رائے دہندے ووٹ ڈالنے کے لئے اپنی قیام گاہوں سے باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں آرام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری طرف لوگوں کی ایک ایسی تعداد بھی ہے جس نے اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹ ڈالا اور اپنے گھروں کو واپس ہوئے۔

اسی دوران پولنگ کے پیش نظر پارکس سمیت سیاحتی مقامات بند رہے، جس سے شہر بھر میں مجموعی خاموشی دیکھی جارہی ہے۔

شہر کی تمام بڑی سڑکیں پولنگ بوتھ کی طرف تو جارہی ہیں مگر وہاں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہے اور ووٹرس کی طویل قطاریں بھی دیکھی نہیں جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ دکانات اور تمام تجارتی ادارے، کاروباری دفاتر اور معمول کا کاروبار کرنے والے آج چھٹی منارہے ہیں۔اس کے برعکس اضلاع میں پولنگ کا ماحول کافی گرمایا ہوا ہے۔

تمام حلقوں میں معمول کے مطابق پولنگ ہورہی ہے۔ صبح کے اوقات میں رفتار کچھ آہستہ تھی تاہم دن چڑھنے کے ساتھ اس میں تیزی آتی گئی۔