تلنگانہ

کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل

کارگزار صدربی آر یس کے ٹی آر نے کہا کہ کے کیشو راؤ اور کڈیم سری ہری گزشتہ دس سال سے پارٹی میں کئی عہدوں پر رہنے کے بعد پارٹی چھوڑ دینا،موقع پرستی کی بدترین مثال ہے۔

حیدرآباد: کارگزار صدربی آر یس کے ٹی آر نے کہا کہ کے کیشو راؤ اور کڈیم سری ہری گزشتہ دس سال سے پارٹی میں کئی عہدوں پر رہنے کے بعد پارٹی چھوڑ دینا،موقع پرستی کی بدترین مثال ہے۔

متعلقہ خبریں
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان

کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کاسانی گیانیشور جنہوں نے کبھی پارٹی سے کچھ فائدہ حاصل نہیں کیا آج مشکل وقت میں بی آر ایس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے تیقن دیا کہا وہ کامیابی حاصل کرنے تک چیوڈلہ میں ہی رہیں گے۔ کے سی آر نے انہیں امیدوار بنا کر موقع فراہم کیا ہے۔

کاسانی ایک بہادر لیڈر ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا آج پارٹی کو مشکل حالات کا سامنا ہے ان حالات میں ہمارے ساتھ رہنے کے بجانے کیشو راؤ اور کڈیم سری ہری پارٹی سے علحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

دس سال عہدوں پر رہنے کے بعد چھوڑنے والے قائدین احسان فراموش ہیں۔ ہم کو ان سے کچھ کہنا نہیں ہے ہم یہ بات انکے ضمیر پر چھوڈ رہے ہیں اور صرف وقت ہی اس کا جواب دے گا۔