تعلیم و روزگار

تلنگانہ ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخوں کا اعلان، فیس اور دیگر تفصیل دیکھیں

تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

سپلیمنٹری امتحانات ان طلباء کے لئے ایک سہولت ہے جو آج کردہ ایس ایس نتائج میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ایسے طلبا بھی سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں جنہیں کم نمبرات حاصل ہوئے ہیں اور وہ زیادہ نشانات کے حصول کے خواہاں ہیں۔

سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اسکولوں کے ذریعے اپلائی کرتے ہوئے امتحانی فیس داخل کریں۔

فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 50 روپے جرمانہ کے ساتھ امتحان کی تاریخ سے دو دن قبل تک بھی فیس داخل کی جاسکتی ہے۔

سپلیمنٹری امتحانات کا 3 جون سے 13 جون تک انعقاد عمل میں آئے گا۔ امتحان کے اوقات صبح 9:30 بجے سے 12:30 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w