شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

پرم ہنس آچاریہ نے اسٹالن کا سرقلم کرنے پر10 کروڑ انعام کا اعلان کردیا

آچاریہ نے اسٹالن کا سر قلم کرنے پر 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ اگر کوئی اسٹالن کا سر قلم کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو وہ خود یہ کام انجام دے گا۔

ایودھیا: ایودھیا کے سنت پرم ہنس آچاریہ نے پیر کو سناتن دھرم پر ریمارکس کے لئے علامتی طور پر تلوار سے ڈی ایم کے قائد ادھیا ندھی اسٹالن کا سر قلم کیا اور پھر ان کے پوسٹر کو آگ لگائی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال

 آچاریہ نے اسٹالن کا سر قلم کرنے پر 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ اگر کوئی اسٹالن کا سر قلم کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو وہ خود یہ کام انجام دے گا۔ پرم ہنس ماضی میں تنازعات کھڑے کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔

 اس نے رام چرت مانس کے خلاف ریمارکس پر بہار کے وزیر کی زبان کاٹنے کے لئے بھی 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف بھی قبل ازیں دھمکیاں دی تھیں۔

 تامل ناڈو وزیر ادھیا ندھی اسٹالن نے جو چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے فرزند ہیں‘ ہفتہ کے دن یہ کہتے ہوئے کہ سناتن دھرم مچھروں‘ ڈینگو اور ملیریا کی طرح ہے جس کا خاتمہ کیا جاناچاہئے‘ ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔

a3w
a3w