دہلی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 23 دسمبر کو ختم ہونے کا امکان
سرمائی اجلاس 7 دسمبر کو شروع ہوا تھا اور اسے 29 دسمبر تک جاری رہنا تھا۔ کئی اپوزیشن قائدین نے حکومت اور اسپیکر سے کہا تھا کہ اجلاس جلد ختم کردیا جائے۔ انہوں نے اس کے لئے کرسمس اور نئے سال کی تقاریب کا حوالہ دیا تھا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس امکان ہے کہ شیڈول سے ایک ہفتہ قبل 23 دسمبر کو ختم ہوجائے گا۔ سرکاری ذرائع نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ اجلاس جلد ختم کردینے کا فیصلہ لوک سبھا بزنس اڈوائزری کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔