ایشیاء

چیف جسٹس بنگلہ دیش کا انتباہ

بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس سید رفعت احمد نے پیر کے دن خبردار کیا کہ عدلیہ میں اگر کوئی کسی بھی قسم کی بے قاعدگی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس سید رفعت احمد نے پیر کے دن خبردار کیا کہ عدلیہ میں اگر کوئی کسی بھی قسم کی بے قاعدگی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
21 سابق ججوں کا چیف جسٹس چندر چوڑ کومکتوب
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
بنگله دیش میں فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل
بنگلہ دیش: جیل سے 500 قیدی فرار

اٹارنی جنرل کے دفتر اور سپریم کورٹ بار اپیلٹ ڈویژن کے استقبالیہ میں دورانِ خطاب انہوں نے طلبہ احتجاج میں ہلاک لوگوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں طلبہ اور سارے ملک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

میں انہیں بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اِس تحریک کی مدد کی۔ طلبہ نے نابرابری کے خلاف بڑی بیداری لائی۔ طلبہ اور عوام کے انقلاب کے باعث مجھے یہ ذمہ داری ملی ہے۔ اِس مرحلہ پر ہم ملبہ پر کھڑے ہیں۔

ہمیں نئی شروعات کرنی ہے۔ اخبار ڈیلی اسٹار کے بموجب چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ عدلیہ میں کوئی بھی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جسٹس سید رفعت احمد نے اتوار کے دن بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔

a3w
a3w