چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں اور موسیٰ ندی کی صفائی پروجیکٹ کے بارے میں بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں اور موسیٰ ندی کی صفائی پروجیکٹ کے بارے میں بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں۔
کے ٹی راما رو نے حکومت پر زور دیا کہ وہ موسیٰ ندی کی خوبصورتی کے نام پر کرپشن اسکینڈل کو روکیں اور بی آر ایس حکومت کے منصوبہ کے مطابق اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسیٰ ندی کی بحالی کا منصوبہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے۔ کے ٹی آر نے ریونت ریڈی پر الزام لگایا کہ وہ موجودہ موسیٰ ندی پروجیکٹ کے ڈیزائن اور پروگراموں کو مسترد کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے اسکام کو انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ اس پروجیکٹ کو بہت کم لاگت میں پورا کیا جا سکتا ہے۔
تلنگانہ بھون میں پارٹی قائدین سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے موسیٰ ندی پروجیکٹ کے متعلق ریونت ریڈی کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے ثبوت پیش کئے۔
انہوں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ گزشتہ 10 سالوں میں موسیٰ ندی کی صفائی کے لیے بی آر ایس حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کی ۔