تعلیم و روزگار

پارٹ ٹائم عالم کورس کا آغاز

غیر عالم ائمہ مساجد، حفاظ، موذنین ہر عمر و پیشہ سے وابستہ تاجرین و ملازمین عالم بن سکتے ہیں۔

حیدرآباد: غیر عالم ائمہ مساجد، حفاظ، موذنین ہر عمر و پیشہ سے وابستہ تاجرین و ملازمین عالم بن سکتے ہیں۔

وہ ائمہ مساجد و حفاظ جو کسی وجہ سے عالم کورس مکمل نہ کرسکے ہوں، کسب معاش کے ساتھ عالم کورس کرنا چاہتے ہوں ان کے لئے مستند عالم بننے کا موقع رہے گا۔

پارٹ ٹائم 5 سالہ عالم کورس صباحی/مسائی کا بہ سرپرستی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر خطیب مسجد ٹین پوش، ریڈ ہلز، مدرستہ البشیر للبنین و البنات متصل الحق ڈیری فارم، نزد یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن میں نظم رکھا گیا ہے۔

صبح 6:30 بجے تا 10 بجے، شام 6 تا 10 بجے اوقات رہیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9704941402 یا 9963142212 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔