تلنگانہ

ارنا کلم میں شادی کی تقریب چیف منسٹر اور وزراء شریک (ویڈیو)

چیف منسٹر ریونت ریڈی ہفتہ کی رات کل ہند کانگریس کمیٹی کے سابق انچارج سکریٹری برائے تلنگانہ سرینواس کرشنن کی شادی میں شرکت کے لئے ارناکلم کا دورہ کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) چیف منسٹر ریونت ریڈی ہفتہ کی رات کل ہند کانگریس کمیٹی کے سابق انچارج سکریٹری برائے تلنگانہ سرینواس کرشنن کی شادی میں شرکت کے لئے ارناکلم کا دورہ کیا۔

چیف منسٹر کے ساتھ ٹی پی سی سی صدر بی مہیش کمار گوڑ، ریاستی وزراء این اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، ڈی سریدھر بابو، پونم پربھاکر، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی،

ہرکارا وینوگوپال اور دیگر نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے بعد وہ فوراً حیدرآباد واپس آگئے۔