کھیل

ہم اس سے زیادہ بدقسمت نہیں ہو سکتے تھے: ہرمن پریت

ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہا، ’’ہم اس سے زیادہ بدقسمت نہیں ہو سکتے تھے۔ جس طرح سے ہم نے رفتار حاصل کی جب جمائما اور میں بیٹنگ کر رہے تھے تب ہم نے جس طرح لے حاصل کی تھی اور پھر اس کے بعد میچ میں شکست، ہمیں اس کی امید نہیں تھی۔

کیپ ٹاؤن: ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے 2023 خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم اس سے ‘زیادہ بدقسمت’ نہیں ہو سکتی تھی۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں

قابل ذکر ہے کہ ہندستان نے 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 28 رن پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن ہرمن پریت اور جمائما روڈریگس نے چوتھی وکٹ کے لیے 69 رن کی شراکت داری کرکے ہندستانی اننگز کو سنبھالا۔

جمائما کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ہرمن پریت نے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن جب ہندستان کو 33 گیندوں پر 41 رن درکار تھے تو ہرمن پریت پچ میں بلے کے پھنس جانے کی وجہ سے کریز کے بالکل نزدیک آکر رن آؤٹ ہو گئی تھیں۔

ہرمن پریت کی وکٹ گرنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور ہندستان فتح سے پانچ رن دور رہ گیا۔

ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہا، ’’ہم اس سے زیادہ بدقسمت نہیں ہو سکتے تھے۔ جس طرح سے ہم نے رفتار حاصل کی جب جمائما اور میں بیٹنگ کر رہے تھے تب ہم نے جس طرح لے حاصل کی تھی اور پھر اس کے بعد میچ میں شکست، ہمیں اس کی امید نہیں تھی۔

کپتان ہرمن پریت میچ سے قبل بخار میں مبتلا تھیں۔ ہرمن پریت اور پوجا وستراکر چہارشنبہ کو ہی اسپتال سے واپس آئی تھیں۔ وستراکر کے باہر ہونے کے بعد ہرمن پریت کے لیے سیمی فائنل کھیلنا مشکل تھا لیکن انھوں نے نہ صرف اس میچ میں ہندوستان کی نمائندگی کی بلکہ 34 گیندوں پر 52 رن کی نصف سنچری بھی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میں رن آؤٹ ہوئی… اس سے زیادہ بدقسمتی کچھ نہیں ہو سکتی تھی۔ کوشش کرنا زیادہ ضروری تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس میچ کو آخری گیند تک لے جا سکی۔ ہم نے ٹیم میٹنگ میں بات کی تھی کہ ہم آخری گیند تک لڑنا چاہتے ہیں۔ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا لیکن میں اس ٹورنامنٹ میں جس طرح سے کھیلی اس سے خوش ہوں۔

ہرمن پریت نے ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہندوستانی اننگز کو تیز کرنے کا سہرا جمائما کو دیا۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آتے ہوئے جمائما نے پاور پلے سے ہی ہندوستان کے رن ریٹ میں اضافہ کیا، 24 گیندوں پر 43 رن بنائے، حالانکہ وہ اپنی نصف سنچری سے سات رن دور رہ گئیں۔

a3w
a3w