تلنگانہ

وزیراعلی چندرشیکھرراو اب بھی بعض کانگریس لیڈروں سے رابطے میں:شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایم ایل اے کے تحفظ کے لیے ریزارٹ کی سیاست کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایم ایل اے کے تحفظ کے لیے ریزارٹ کی سیاست کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب

انہوں نے کہا کہ کانگریس ایم ایل ایز کو کوئی نہیں خرید سکتا۔ ان کے لیڈروں پر انہیں بھروسہ ہے۔ ان کی پارٹی کے تمام قومی اور ریاستی لیڈران اس معاملے میں بہت پراعتماد ہیں۔ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اب بھی بعض کانگریس لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیاکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں،انہیں امید ہے کہ کانگریس اقتدار میں آئے گی۔ کانگریس قیادت نے تلنگانہ کے انتخابی نتائج کی نگرانی کی ذمہ داری شیوکمار کو سونپی ہے۔

ریاست میں معلق اسمبلی کی صورت میں امیدواروں کو بنگلور کیمپ میں لے جانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ یہ تمام انتظامات ڈی کے شیوکمار کی نگرانی میں کئے جائیں گے۔