آج سرکاری بھرتی امتحان،موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی
حکومت آسام نے آج حکم دیا کہ گریڈ IIIپوسٹس پر بھرتیوں کے دوران 15 ستمبر کو صبح 10 بجے سے ساڑھے تین گھنٹے تک ریاست بھر میں موبائیل انٹرینٹ خدمات مسدود رکھی جائیں۔

گوہاٹی: حکومت آسام نے آج حکم دیا کہ گریڈ IIIپوسٹس پر بھرتیوں کے دوران 15 ستمبر کو صبح 10 بجے سے ساڑھے تین گھنٹے تک ریاست بھر میں موبائیل انٹرینٹ خدمات مسدود رکھی جائیں۔
ایک اعلامیہ میں کہاگیا کہ وائس کالس اور فکسڈ ٹیلی فونی لائن پر مبنی براڈ بینڈ کنکٹیویٹی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اجے تیواری کی دستخط سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ آزادانہ و منصفانہ اور شفاف پبلک امتحان کے انعقاد کے مفاد میں اور نظم و ضبط کے مسائل سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔
اتوار کے روز ریاست بھر میں صبح10 تا 1:30 بجے دن موبائیل انٹرنیٹ اور موبائیل ڈیٹا / موبائیل وائی فائی خدمات معطل رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق 11,23,204 امیدوار 2305 مراکز میں امتحان میں شرکت کریں گے۔
429 مراکز کی حساس مراکز کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ امتحان صبح 10:30 تا 1:30 بجے دن منعقد ہوگا۔