تلنگانہ

جی ایس ٹی کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی جانب سے جی ایس ٹی کی چوری روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے میں۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی جانب سے جی ایس ٹی کی چوری روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے میں۔

منگل کی شب محکمہ کمرشیل ٹیکس کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تمام فرمس کی جانب سے جی ایس ٹی کی ادائیگی کی تعمیل کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے جی ایس ٹی ادا کرنے والوں کے شکوک وشبہات کو دور کرنے کیلئے ایک کال سنٹر قائم کرنے اور اس کال سنٹر چلانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجویز پیش کی۔

منگل کے روز جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو متعلقہ دفاتر میں ٹیکس ادا کرنے والوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔