آندھراپردیش

غریب بیمار افراد کے علاج کیلئے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے رقم منظور کی

جگن نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرجری کے لئے جی سریش کمار کو وزیراعلی ریلیف فنڈ سے رقم جاری کریں۔ تنالی منڈل کی کملاکماری کو دو لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی۔ساتھ ہی ان کے لئے تنہازندگی گذارنے والی خواتین کو فراہم کیا جانے والا وظیفہ بھی دیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب اورضرورت مند افراد کو علاج کے لئے مدد کی جن سے انہوں نے رعیتوبھروسہ پروگرام کے پس منظر میں ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

چیف منسٹر نے تھلسیمیا سے متاثر 13سالہ لڑکے کارتک کے بون میرو علاج کیلئے درکار 26لاکھ روپئے کی رقم جاری کی۔وزیراعلی کے دفتر کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جب سماعت اور قوت گویائی سے محروم ڈی چندرشیکھر نے ملازمت فراہم کرنے کی خواہش کی تو چیف منسٹر نے چھوٹا کاروبار کرنے کے لئے دو لاکھ روپئے کی رقم منظور کی۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گردوں کے علاج کے لئے کے وینکٹ ناگارتنماں کو دس لاکھ روپئے کی رقم جاری کریں۔جسمانی معذورکے اہلیا اور کے امولیا کو چیف منسٹر کے ریلیف فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے بہتر علاج کے لئے دیئے گئے کے جھانسی جو پولیو کی شکار ہے اور دیگر امراض کا سامناکررہی ہے کے لئے ایک لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی  اور اس کے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کیاگیا۔

پالناڈو ضلع سے تعلق رکھنے والی سری لکشمی جھلس گئی تھی اور اس کے والدین نے اس کے علاج کے لئے رقم فراہم کرنے کی خواہش کی جس پر وزیراعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رقم فراہم کریں۔

جگن نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرجری کے لئے جی سریش کمار کو وزیراعلی ریلیف فنڈ سے رقم جاری کریں۔ تنالی منڈل کی کملاکماری کو دو لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی۔ساتھ ہی ان کے لئے تنہازندگی گذارنے والی خواتین کو فراہم کیا جانے والا وظیفہ بھی دیاگیا۔ان افراد نے رقم کی منظوری ور علاج کا انتظام کرنے پروزیراعلی سے اظہارتشکر کیا۔