آندھراپردیش

غیر موسمی بارش، متاثرہ فصلوں کا تخمینہ تیار کرنے چیف منسٹر جگن کی ہدایت

جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کھیتوں سے حکومت کی ملکیت والے گوداموں تک دھان کو منتقل کرنے کاکام کریں۔انہوں نے متاثرہ کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی خواہش کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست میں غیرموسمی بارش کے سبب پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے محکمہ سیول سپلائز، اپنے دفتر کے عہدیداروں اور ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔انہوں نے محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں نقصان سے دوچار فصلوں کا تخمینہ لگائیں اوران کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کھیتوں سے حکومت کی ملکیت والے گوداموں تک دھان کو منتقل کرنے کاکام کریں۔انہوں نے متاثرہ کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی خواہش کی۔

بعد ازاں انہوں نے کسانوں سے بھیگی ہوئی دھان کی خریداری کی ہدایت دی۔وزیراعلی کی ہدایت کے بعد عہدیداروں نے کہا کہ ہر کلکٹر کو پہلے ہی دھان کی منتقلی کے اخراجات کے طورپر ایک کروڑروپئے حاصل ہوئے ہیں۔