شمالی بھارت

اترپردیش بلدی انتخابات، الیکشن آفیسر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت

بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد انہیں نگر پنچایت جیوتی کھڑیا کا الیکشن افسر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے نامزدگی سے لے کر جانچ، انتخابی نشان کی تقسیم، بیلٹ پیپر اور پولنگ پارٹیوں کی روانگی کا بھی کام دیکھا۔

مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری کے ڈپٹی کلکٹر ویریندر کمار متل کا جمعرات کی صبح دل کا دورہ پرنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ بلدیاتی انتخابات میں نگر پنچایت جیوتی کھڑیا میں چیئرمین کے عہدے کے لئے الیکشن افسر کا کام دیکھ رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ متل کو آج صبح اچانک حالت بگڑنے پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ متل سال2018بیچ کے پی سی ایس افسر تھے۔ وہ ضلع میں کراولی اور مین پوری صدر تحسیل کے ایس دی ایم بھی رہ چکے تھے۔

 موجودہ وقت میں وہ ڈی ایم دفتر سے وابستہ تھے۔ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد انہیں نگر پنچایت جیوتی کھڑیا کا الیکشن افسر بنایا گیا تھا۔ انہوں نے نامزدگی سے لے کر جانچ، انتخابی نشان کی تقسیم، بیلٹ پیپر اور پولنگ پارٹیوں کی روانگی کا بھی کام دیکھا۔

آج سول لائن واقع رہائش گاہ پر وہ ووٹنگ کے لئے تیار ہورہے تھے۔ اس درمیان انہیں سینے میں درد ہوا۔ ضلع اسپتال میں علاج کے لئے انہیں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈی ایم اویناش کرشن سنگھ، سی دی او ونود کمار، اے ڈی ایم رام جی مشر سمیت دیگر افسران نے غم کا اظہار کیا ہے۔

a3w
a3w