تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: شرمیلا

شرمیلا نے کہاکہ برہمی کا اظہار کیا کہ 11 لاکھ افرادنئے وظائف کے منتظر ہیں، اہل افراد کو نئے راشن کارڈ س نہیں دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیردیاکرراو اس حلقہ میں ایک بھی ڈگری کالج قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنے 8 سالہ دور حکومت میں جو وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

 اس نے جنگاوں ضلع کے پالاکرتی میں پدیاترا کے موقع پر مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا کہ 11 لاکھ افرادنئے وظائف کے منتظر ہیں، اہل افراد کو نئے راشن کارڈ س نہیں دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیردیاکرراو اس حلقہ میں ایک بھی ڈگری کالج قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اس حلقہ میں خواتین کیلئے اقامتی کالج کی بھی سہولت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرپنچایت راج ہونے کے باوجود دیاکرراو نے پنچایتوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

جب انہوں نے سرپنچوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیاتو عوام کے لئے کیا کریں گے۔شرمیلا نے یاترا کے دوران کسانوں اور عوام کے مسائل بھی دریافت کئے۔