حیدرآباد
مرکزی وزیرکشن ریڈی نے موسی ندی کے متاثرین سے ملاقات کی
مرکزی وزیر نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے بہانے غریبوں کے مکانات منہدم کرنے پر کانگریس کی ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے غریبوں کے مکانات کو برخواست کرنے حکومت کے فیصلہ کی مذمت کی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے غریبوں کو ان کا جائز حق ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے لنگر حوض ڈویژن کے رام دیو گوڑہ علاقہ میں موسیٰ ندی کے آبگیر علاقہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے بہانے غریبوں کے مکانات منہدم کرنے پر کانگریس کی ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے غریبوں کے مکانات کو برخواست کرنے حکومت کے فیصلہ کی مذمت کی۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے نام پر مراعات سے محروم افراد کے مکانات کو منہدم کرنے کی کوششیں بی جے پی برداشت نہیں کرے گی۔