شمالی بھارت

نصرت جہاں کے بیان پر تنازعہ

مغربی بنگال کے بصیرہاٹ کی ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اتوارکے روز کہاتھاکہ پنچایت انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں کولاٹھیوں سے پیٹاجائے گا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے بصیرہاٹ کی ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اتوارکے روز کہاتھاکہ پنچایت انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں کولاٹھیوں سے پیٹاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
امیت شاہ کی عادل آباد میں ریالی اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے
پرینکاگاندھی کادورہ تلنگانہ ملتوی
دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی

اداکارہ سے سیاستداں بنی نصرت جہاں اپنے حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ متنازعہ بیان دیا۔ انہوں نے کہاکہ دیکھیں آج کیاسازش ہورہی ہے۔ ان لوگوں نے عوام کے خلاف کئی ہتھکنڈے آزمائے ہیں، لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کی ہے۔ مذہب کاکارڈ کھیلاہے۔ لیکن2021میں کچھ بھی کام نہیں آیا۔

انہوں نے کہاتھاکہ اس بار200 پارلیکن ناکام رہے اوران کی نیا ڈوب گئی۔ اس مرتبہ وہ اوربڑی سازش رچ رہے ہیں۔ یہ لوگوں کیلئے ممتابنرجی کے کام کوروکنے کی سازش ہے۔

انہوں نے100 دن کیلئے کام کی ضمانت کے فنڈس ریاست کونہیں دیئے ہیں۔ وہ لوگ بنگال کوکچھ بھی دینانہیں چاہتے۔”آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ بنگال کے عوام آپ کو ووٹ دیں گے۔ آپ نے ان کیلئے کیاکیا ہے۔

آپ کوایک بھی ووٹ نہیں ملے گا۔ پنچایت انتخابات کے دوران جوبھی یہاں آئے گا چاہے وہ بی جے پی کاہویا کانگریس کا، بصیرہاٹ کے عوام ان کی لاٹھیوں سے پٹائی کریں گے“۔نصرت جہاں کے تبصرہ سے ترنمول کانگریس اوراپوزیشن جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی ترجمان سامک بھٹاچاریہ نے کہاکہ”وہ(نصرت جہاں) ایک رکن پارلیمنٹ ہیں‘لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ سیاسی خواندہ بھی ہیں۔ وہ اسی اندازمیں بات کررہی ہیں جس میں ان کی سینئرس بات کرتے ہیں۔ بصیرہاٹ میں انہوں نے اشتعال انگیز بیان دیاہے۔ بصیرہاٹ کے عوام اس کامناسب جواب دیں گے“۔