تعلیم و روزگارتلنگانہ

چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشپس، اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

حکومت کی جانب سے جی او نمبر 24 (محکمہ اقلیتی بہبود) مورخہ 19.05.2015 کے تحت احکامات کے ذریعہ ”چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم برائے اقلیتی طبقات“ متعارف کرایا گیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت ریاستی اقلیتی طلبہ درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالج طلبہ کیلئے نیشنل اسکالرشپس، درخواستیں مطلوب
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
اقلیتی طبقے دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں محفوظ ہیں : کرن رجیجو
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

حکومت کی جانب سے جی او نمبر 24 (محکمہ اقلیتی بہبود) مورخہ 19.05.2015 کے تحت احکامات کے ذریعہ ”چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم برائے اقلیتی طبقات“ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت اقلیتی طلباء امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ میں غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اسکیم کے مطابق، منتخب امیدوار 20 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ یا اصل فیس، جو بھی کم ہو، حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔ درخواست داخل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات www.telangana epass.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں۔

عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود،8 جولائی سے 7/ اگست 2024 تک چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت اسکالرشپس کے لیے درخواستیں طلب کر رہا ہے۔

اوورسیز اسکالرشپس کی درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 7 /اگست کی شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔

اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 8 جولائی سے 7/ اگست کے درمیان مذکورہ ویب سائٹ پر لاگ آن کرکے درخواستیں داخل کریں۔ اس اسکیم سے ان طلبہ کی فائدہ ہوگا جنہوں نے 01.01.2024 سے 31.07.2024 کے دوران داخلہ لیا ہے۔

a3w
a3w