تعلیم و روزگار

اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی

اس اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے طلباء کو 20 لاکھ روپے تک مالی امداد بطور اسکالرشپ برائے حصول اعلیٰ تعلیم کی پیش کش کی جائے گی۔

حیدرآباد: ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود‘ حیدرآباد‘ محمد الیاس احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ سکریٹری وکمشنر محکمہ اقلیتی بہبود وتلنگانہ‘ حیدرآباد کی ہدایت کے مطابق ریاست تلنگانہ سے متعلقہ اقلیتی طبقات سے وابستہ طلباء کو بیرونی ممالک جیسے

متعلقہ خبریں
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
ٹی ایس ایڈسیٹ 2023 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
اقلیتوں سے وعدوں پر عمل آوری، حکومت سے نمائندگی اولین ترجیح : محمد علی شبیر
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان

متحدہ امریکہ‘ برطانیہ‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ سنگاپور‘ جرمنی‘ ساؤتھ کوریا‘ جاپان‘ فرانس اور نیوزی لینڈ میں پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم کی حصول کے لئے Chief Minister’s Overseas Scholarship for Minorities کو متعارف کیا ہے۔

اس اسکالرشپ کے تحت منتخب ہونے والے طلباء کو 20 لاکھ روپے تک مالی امداد بطور اسکالرشپ برائے حصول اعلیٰ تعلیم کی پیش کش کی جائے گی۔

اعلامیہ کی تفصیلات اور درخواست کے ادخال کے طریقہ کار https://telanganaepass.cgg.gov.in ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

برائے سال 2023 کے لئے 20 فروری تا 20 مارچ 2024 تک درخواست حاصل کی جائے۔ تمام اہلیت رکھنے والے خواہشمند طلباء سے گزارش کی جاتی ہے کہ 20 مارچ تک بذریعہ آن لائن مذکورہ بالا ویب سائٹ پر اپنی درخواست فام کا ادخال کریں۔

آن لائن درخواست فام کے ادخال کے بعد تمام آن لائن اندراج کردہ سرٹیفکیٹس کی کاپیوں کو معہ درخواست پرنٹ لے کر مربوط دفتر محکمہ اقلیتی بہبود‘ حیدرآباد‘ چھٹی منزل‘ کمرہ نمبر 603‘ حج ہاؤس‘ نامپلی میں مندرجہ بالا تاریخ سے قبل دفتری کام کے اوقات میں پیش کریں۔