تلنگانہ

تلنگانہ میں ادارہ جات مقامی کے انتخابات۔ جون کے آخر تک نوٹیفکیشن متوقع

اتوار کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس معاملہ پر کابینہ میں تفصیلی بحث کے بعد ہی حتمی انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرریونیو پی سرینواس ریڈی نے ادارہ جات مقامی کے انتخابات کے سلسلہ میں کہا ہے کہ ان انتخابات کا نوٹیفکیشن جاریہ ماہ کے اواخر میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

اتوار کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس معاملہ پر کابینہ میں تفصیلی بحث کے بعد ہی حتمی انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد سرپنچ اور میونسپل انتخابات کرائے جائیں گے۔دوسری جانب حکومت نے پہلے ہی دیہی علاقوں اور پنچایتوں میں وارڈوں کی نئی حد بندیاں اور ووٹر فہرست کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ایم پی ٹی سی حلقوں کی حد بندی اور ریزرویشن کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ انتخابی مشنری تیار ہے اور تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔


ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی، اور سرپنچ انتخابات مکمل ہوتے ہی شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ ان مسلسل انتخابات کے پیشِ نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے جا رہی ہیں اور سیاسی حلقوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔