دہلی

سنجے سنگھ کی درخواست خارج

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ کی گرفتاری اور ای ڈی تحویل کے معاملہ میں مداخلت سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ کی گرفتاری اور ای ڈی تحویل کے معاملہ میں مداخلت سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں توسیع
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
کانسٹی ٹیوشن کلب حملہ کیس، عمرخالد، دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

سنجے سنگھ کو حکومت ِ دہلی کی اب متروک آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جسٹس سورن کانت شرما نے یہ کہتے ہوئے درخواست خارج کردی کہ ایسی کوئی بنیاد نہیں بنتی کہ درخواست گزار کو راحت ملے۔

سنجے سنگھ کو ای ڈی نے 4 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ وہ اپنی گرفتاری اور ریمانڈ کے خلاف گزشتہ ہفتہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔

a3w
a3w