شمالی بھارت

چیف منسٹر پنجاب‘ ہاسپٹل سے ڈسچارج

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان کو اتوار کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔تین دن پہلے مان کو موہالی کے پرائیویٹ اسپتال فورٹس میں 'روٹین صحت کی جانچ' کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان کو اتوار کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔تین دن پہلے مان کو موہالی کے پرائیویٹ اسپتال فورٹس میں ‘روٹین صحت کی جانچ’ کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
مہلوک کسان کی بہن کو 1 کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری
پنجاب کے چیف منسٹر کا زیڈ پلس سیکیوریٹی قبول کرنے سے انکار
اروندکجریوال کی اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات

اسپتال میں ان کا معائنہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان کی پھیپھڑے کی رگ میں دباؤ بڑھنے سے ان کے دل پر دباؤ پڑ رہا تھا اور بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ پیدا ہو رہا تھا۔

ان کے خون کے نمونوں کی بھی جانچ کی گئی تھی اور ہفتے کے روز اسپتال نے کہا تھا کہ مان لیپٹوسپائروسس پازیٹیو آئے ہیں اور انہیں اینٹی بائیوٹکس دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کو اتوار کی سہ پہر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ نے ایکس پر بتایا کہ مان اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی ’ایکشن موڈ‘ میں آگئے ہیں اور انہوں نے شام 5 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منڈی سے خریداری کے معاملے پر میٹنگ بلائی ہے۔

a3w
a3w