شمالی بھارت

مہلوک کسان کی بہن کو 1 کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری

چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے اعلان کیا کہ کھنوری بارڈر پوائنٹ پر ہلاک کسان شنبھ کرن سنگھ کی چھوٹی بہن کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری ملے گی۔

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے اعلان کیا کہ کھنوری بارڈر پوائنٹ پر ہلاک کسان شنبھ کرن سنگھ کی چھوٹی بہن کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری ملے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
نقل اُتارنے کا تنازعہ، مودی ایکو سسٹم اچانک کارکرد: کانگریس (ویڈیو)
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

پنجاب و ہریانہ سرحد پر چہارشنبہ کے دن جھڑپوں میں بھٹنڈہ کا رہنے والا 21 سالہ کسان ہلاک ہوا تھا اور 12 پولیس والے زخمی ہوئے تھے۔

چیف منسٹر بھگونت مان نے پنجابی میں پوسٹ کیا کہ شبھ کرن سنگھ کی چھوٹی بہن کو حکومت پنجاب ایک کروڑ روپے کی مالی امداد اور سرکاری نوکری دے گی۔ خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

a3w
a3w