حیدرآباد

چندرا بابو نائیڈو کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مبارکباد

چیف منسٹر نے زور دیا کہ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو خوشگوار تعلقات کو جاری رکھا جانا چاہئے اور اے پی تنظیم جدید ایکٹ سے متعلق زیر التوا معاملات کو دوستانہ ماحول میں حل کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ٹی ڈی پی سربراہ  این چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

چیف منسٹر نے زور دیا کہ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو خوشگوار تعلقات کو جاری رکھا جانا چاہئے اور اے پی تنظیم جدید  ایکٹ سے متعلق زیر التوا معاملات کو دوستانہ ماحول میں حل کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کرنا چاہئے۔

 ریونت ریڈی نے آج (جمعرات) دوپہر کو محبوب آباد پارلیمانی حلقہ کے نتائج کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں ریاستی وزرا  سیتکا، ایم پی بلرام نائک، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، وہپ رام چندر نائک اور لوک سبھا حلقہ کے ایم ایل ایز موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران چیف منسٹر نے چندرا بابو نائیڈو کو فون پر بات چیت کی اور اپنی اور تلنگانہ کے عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔