حیدرآباد

فرضی خبرپھیلانے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی معافی مانگیں:کے ٹی آر

”تلنگانہ کے وزیر اعلی خود جھوٹی خبریں پھیلانے کا کام کر رہے ہیں، جبکہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملی ہے، ان کا نام بھی اس میں نہیں ہے لیکن وہ یہ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ انہیں نوٹس موصول ہوئی ہے“۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے لیڈرکے راما راؤ نے وزیراعلی ریونت ریڈی پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس گاندھی بھون پہنچی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مبینہ فرضی ویڈیو پر سمن جاری کیا تھا تاہم ریونت ریڈی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں یہ نوٹس دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

 ”تلنگانہ کے وزیر اعلی خود جھوٹی خبریں پھیلانے کا کام کر رہے ہیں، جبکہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملی ہے، ان کا نام بھی اس میں نہیں ہے لیکن وہ یہ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ انہیں نوٹس موصول ہوئی ہے“۔

کے ٹی راما راو نے کہا کہ وزیراعلی ایک غلط بیانیہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ریونت ریڈی بے چین ہیں اور دکھاوے کی خاطر جھوٹ بول سکتے ہیں۔

 مکمل معلومات ہونے کے باوجود آج وہ تلنگانہ کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی کو تلنگانہ کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔