تلنگانہ

ای راجندر کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے مرکز کا فیصلہ

ای راجندر نے ان دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چند گوشوں کی جانب سے انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی جارہی ہے جبکہ میں نے کبھی نعیم جیسے شخص سے خوفزدہ نہیں ہوا تھا تو کیا اب ان افراد سے خوفزدہ ہوں گا۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے حریت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے قومی رکن عاملہ کمیٹی ورکن اسمبلی حضورآباد کو ”Y“ (وائی زمرے کی سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ سے ای راجندر کی ملاقات
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 اس ضمن میں آئندہ دو دنوں کے دوران احکامات جاری کئے جانے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ای راجندر کی اہلیہ  جمناریڈی نے بی آر ایس رکن کونسل پی کوشک ریڈی پر ان کے شوہر کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔

 ان کے اس الزام کے بعد مرکزی وزارت داخلہ فوری حرکت میں گآئی اور راجندر کو ”وائی“ زمرے کی سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری طرف ای راجندر نے ان دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چند گوشوں کی جانب سے انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی جارہی ہے جبکہ میں نے کبھی نعیم جیسے شخص سے خوفزدہ نہیں ہوا تھا تو کیا اب ان افراد سے خوفزدہ ہوں گا۔

a3w
a3w