حیدرآباد
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
چیف منسٹر نے میڈارم مندر کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور اپنے خاندان کے افراد و وزراء کے ہمراہ پہلی پوجا کی۔
حیدرآباد : چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔
انہوں نے پیر کی صبح میڈارم میں نو تعمیر شدہ اور مرمت شدہ مندر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قبائلیوں نے روایتی رقص اور ڈھول تاشوں کی گونج میں ان کا والہانہ استقبال کیا۔
چیف منسٹر نے میڈارم مندر کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور اپنے خاندان کے افراد و وزراء کے ہمراہ پہلی پوجا کی۔ چیف منسٹرکے دورہ اور رسومات کی تکمیل کے بعد اب عام افرادکو بھی درشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔