حیدرآباد

ہریش راؤ، نمائش سوسائٹی کے صدر منتخب

سوسائٹی کے نائب صدر کے عہدہ کیلئے اشوین ماگم، سکریٹری کیلئے سائی ناتھ دیا کرشاستری، جائنٹ سکریٹری کیلئے وانم سریندر اور خازن کی حیثیت سے پاپیا چکرورتی نے نامزد گیاں داخل کی تھیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس، صحت وطبابت ٹی ہریش راؤ دوسری بار، نمائش سوسائٹی نامپلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا انتخاب اتفاق آراء سے عمل میں آیا۔ نمائش سوسائٹی کی نئی کمیٹی کی تشکیل جدید کیلئے جاری اعلامیہ کے بعد صدر سوسائٹی اور دیگر عہدوں کیلئے صرف ایک پرچہ نامزدگی داخل کی گئی۔

 کمیٹی کی نئی مجلس عاملہ کا بھی اتفاق آراء سے انتخاب عمل میں آیا تاہم اس کا سرکاری اعلان30 ستمبر کو کیا جائے گا۔ سوسائٹی کے نائب صدر کے عہدہ کیلئے اشوین ماگم، سکریٹری کیلئے سائی ناتھ دیا کرشاستری، جائنٹ سکریٹری کیلئے وانم سریندر اور خازن کی حیثیت سے پاپیا چکرورتی نے نامزد گیاں داخل کی تھیں۔

a3w
a3w