حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح کریں گے

سریدھر بابو نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال نمائش میں جملہ2400 مختلف پروڈکٹس کے اسٹالس لگائے جائیں گے جس میں ریاستی و مرکزی حکومت، عوامی شعبہ، کارپوریٹس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اسٹالس بھی شامل رہیں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی یکم جنوری کو5 بجے شام نمائش گراونڈ پر83ویں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح انجام دیں گے جبکہ صدر نمائش سوسائٹی و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وکامرس ڈی سریدھر بابو تقریب کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
تعمیر ملت کا 24ستمبر کو جلسہ رحمۃ للعالمینؐ۔ اہل خاندان کے ساتھ شرکت کی اپیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

 سریدھر بابو نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال نمائش میں جملہ2400 مختلف پروڈکٹس کے اسٹالس لگائے جائیں گے جس میں ریاستی و مرکزی حکومت، عوامی شعبہ، کارپوریٹس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اسٹالس بھی شامل رہیں گے۔

اس سال نمائش میں داخلہ ٹکٹ فی کس40 روپے رہے گا تاہم اس سال بھی نمائش میں یوم خواتین نہیں رہے گا۔ نمائش میں عوام کی سہولت اور حفاظت کیلئے مختلف سیکوریٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے اور داخلہ گیٹس پر میٹل ڈکٹیٹرس نصب کئے گئے ہیں۔

 اے ٹی ایم، پینے کے پانی، ہیلت ڈسپنسریز، کویڈ ٹسٹ اور ویکسنیشن اور 24گھنٹہ ایمبولینس سرویس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سریدھر بابو نے بتایا کہ نمائش سوسائٹی کے ارکان نے انہیں متفقہ طور پر صدر نمائش سوسائٹی منتخب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش سوسائٹی ایک غیر منافع بخش سوسائٹی ہے جس کی آمدنی سے شہر اور ریاست بھر میں 20تعلیمی ادارے چلائے جاتے ہیں۔ جس میں 3ہزار طلبا وطالبات ہر سال تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ نمائش سوسائٹی گذشتہ84سال سے کامیابی کے ساتھ قلب شہر میں نمائش کااہتمام کررہی ہے۔

کل صنعتی نمائش حیدرآباد کی ایک شان ہے اور ہم سب کو اس پر فخر ہے کہ نمائش صرف نمائش نہیں بلکہ یہ ایک ایسا پلاٹ فام ہے جہاں حیدرآباد  تہذیب وتمدن، سماجی، تعلیمی، معاشی،صنعتی، سائنسی، تاریخی، دستکاری اشیاء کے فروغ اور اس کی تشہیر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

جس سے نہ صرف ریاست بلکہ ملک وبیرون ملک کے سیاح نہ صرف مشاہدہ کرتے ہیں بلکہ اس سے استفادہ کرتے ہیں۔نمائش میں طبی خدمات کیلئے یشودا ہاسپٹل سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

 جو نمائش میں میڈیکل چیک اپ سنٹرس قائم کریں گے۔ نمائش کے اطراف گاڑیوں کی مفت پارکنگ کی سہولت رہے گی۔ نمائش میں کلچر پروگرام کیلئے اوپن ایر تھیٹر قائم کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں نائب صدر وی ستیندر، بی ہنمنت راؤ، اعزازی سکریٹری، چندر جیت سنگھ، راجندر کمار، اشفاق حیدر و سوسائٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔