دہلی

تمام مسائل حل ہونے پر ہی ایشین گیمس میں حصہ لیں گے: ریسلر ساکشی ملک

ریسلرس کے مسائل حل کرنے جاری بات چیت کے دوران پہلوان ساکشی ملک نے آج کہا کہ وہ لوگ ایشین گیمس میں اس وقت تک حصہ نہیں لیں گے جب تک کہ یہ معاملہ پوری طرح حل نہیں ہوجاتا۔

نئی دہلی: ریسلرس کے مسائل حل کرنے جاری بات چیت کے دوران پہلوان ساکشی ملک نے آج کہا کہ وہ لوگ ایشین گیمس میں اس وقت تک حصہ نہیں لیں گے جب تک کہ یہ معاملہ پوری طرح حل نہیں ہوجاتا۔

متعلقہ خبریں
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
ایشیا کپ کیلیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس

سونی پت میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکتا کے ریسلرس روزانہ کس ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

30 سالہ ساکشی ملک مہاپنچایت میں شرکت کیلئے سونی پت پہنچے تاکہ ریسلرس کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ریسلرس جنسی ہراسانی کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ساکشی نے کہا کہ ہم اسی وقت ایشین گیمس میں حصہ لیں گے جب یہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ آپ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ ہم ہر روز کس ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

ساکشی نے ایک ایسے وقت یہ تبصرہ کیا ہے جب ایشیاڈ کیلئے ٹرائلس جاریہ ماہ شروع ہونے والے ہیں۔ تمام پہلوان جن میں احتجاج کرنے والے پہلوان بھی شامل ہیں، انہیں ایشین گیمس کیلئے ہندوستان کی ٹیم میں اپنا مقام بنانے ٹرائلس مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایشین گیمس 23 ستمبر تا8 اکتوبر چین کے ہانگ زو شہر میں منعقد ہوں گے۔