حیدرآباد

حیدرآباد میں مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس،چیف منسٹر ریونت ریڈی افتتاح کریں گے

چیف منسٹرریونت ری ڈی اے آئی شعبہ کی ترقی کے لیے اپنے خیالات کا اظہارکریں گے۔ اس موقع پرمستقبل کے مواقع اور اختراعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سماجی ذمہ داری کے طور پر سماج پر مصنوعی ذہانت کے اثرات، کنٹرول اور چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حیدرآباد: مصنوعی ذہانت، علم اور متعلقہ موضوعات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل سے حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ وزیراعلی ریونت ریڈی حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہونے والی اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس کا موضوع”ہر کسی کے لیے مصنوعی ذہانت“ دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
شرح نمو 2.4 ٹریلین ڈالر نشانہ کی تکمیل، عوام سے تجاویز طلب: چیف منسٹر نائیڈؤ
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

اس کانفرنس کے حصہ کے طور پر، ریاستی حکومت ترقی کے مواقع اور مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی خدمات کی مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق تقریباً 25 پروگراموں کے ساتھ ایک خصوصی روڈ میپ جاری کرے گی۔ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 کانفرنس میں مختلف ممالک کے 2 ہزار سے زائد اے آئی ماہرین شرکت کریں گے۔ وہ اے آئی شعبہ کی ترقی کے لیے اپنے خیالات کا اظہارکریں گے۔ اس موقع پرمستقبل کے مواقع اور اختراعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سماجی ذمہ داری کے طور پر سماج پر مصنوعی ذہانت کے اثرات، کنٹرول اور چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر تحقیق، اسٹارٹ اپ ڈیمو اور ترقی یافتہ جدید پراجکٹس کی نمائش بھی کی جائے گی۔ حکومت نے حیدرآباد میں بنائے جانے والے چوتھے شہر میں 200 ایکڑ کے رقبہ میں ایک اے آئی سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس کانفرنس میں آئی ٹی شعبہ کو دی جانے والی ترجیح اور ریاست میں سازگار ماحول کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

a3w
a3w