تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت45ڈگری سے تجاوز

محکمہ موسمیات نے 25 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ آئندہ چند دنوں کے دوران ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ گزشتہ روز 8 اضلاع کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔

 پچھلے دس سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں ایک ہی وقت میں اتنے مقامات میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کریم نگر، پدا پلی، نلگنڈہ، جگتیال، یادادری، ورنگل اور ونپرتی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائددرج کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 25 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ آئندہ چند دنوں کے دوران ہوگا۔ کئی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت پہلے ہی معمول سے 3۔5 ڈگری زیادہ ہے، درجہ حرارت کے اگلے پانچ دنوں میں مزید 2تا3 ڈگری اضافہ کا امکان ہے۔

a3w
a3w