تلنگانہ
نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی کی مبارکباد
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی حکومت دستکاری کے احیاء اور دستکار خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دستکاروں کے پرانے بقایاجات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کیے ہیں۔
حیدرآباد: نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر وزیراعلی ریونت ریڈی نے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایکس (سابق) ٹویٹر پر
پر دستکار مزدوروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تہذیب کی ترقی میں دستکاری کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی حکومت دستکاری کے احیاء اور دستکار خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دستکاروں کے پرانے بقایاجات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ دستکار مزدوروں کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے تلنگانہ میں "چینت ابھیہست پاتھکم”، "نتنا پودوپ”، "نتنا بیمہ” اور "نتنا کو بھروسہ” جیسے کئی اختراعی پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں۔