حیدرآباد

تلنگانہ کو امن کا گہوارہ بنانے چیف منسٹر کا عزم، نیکلس روڈ پر پرجاپالناوجئے اتسوتقاریب

ریونت ریڈی نے کہا سابقہ حکومت نے خواجہ سراؤں کے مسائل پر توجہ نہیں دی تھی تاہم ہم نے انسانی بنیادوں پر انہیں پر وقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ضروری اقدامات کئے ہیں اور انہیں 2 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار عوامی حکومت معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی سمت گامزن ہے۔آج نیکلس روڈ پر ایچ ایم ڈی اے گراؤنڈ پر حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں منعقدہ  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹرنے کہا کہ ملک کو آئین دینے والی محترم شخصیت ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 3 کے مطابق ریاست تلنگانہ میں آج حکمت عملی طئے کی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے

انہوں نے کہاکہ  تلنگانہ میں ساتویں گیارنٹی کے طور پر عوام کو آزادانہ ماحول میں سانس لینا کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہاکہ کسی زمانے میں پولیس سیاسی دباؤ میں کام کرتی تھی لیکن ریاست میں عوامی حکومت بننے کے بعد ہم نے پولیس افسران کے تقررات بغیر کسی سیاسی دباؤ کئے ہیں، ہم نے محکمہ پولیس میں 15 ہزار افراد میں تقررات کے احکام تقسیم کئے  ہیں۔

آج محکمہ پولیس میں پی جی اور پی ایچ ڈی تعلم یافتہ افراد بھی برسرخدمات ہیں تاکہ ریاست کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ چیف منسٹر نے کہا ریاست میں سائبر کرائم اور منشیات کے سدباب کی ضرورت ہے۔ منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔ 

چیف منسٹر نے کہا پولیس کو گانجہ اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف انتہائی  سخت موقف اختیار کرنا چاہیے.انہوں نے کہا تلنگانہ کے وقار کو داغدار ہونے سے بچانے کے لیے  حیدرآباد جیسے شہر میں منشیات اور گانجہ کے فروخت اور اس کا استعمال نظر نہیں آنا چاہئے، انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اسکولس اور کالجس میں منشیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کریں اور حکومت کو اس کی رپورٹ پیش کریں۔

فاسٹ ٹراک کورٹس کے ذریعہ مقدمہ چلاتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ چیف منسٹر نے کہا شہر حیدرآباد میں اب آلودگی کا مسئلہ سامنے رہا ہے۔ہم نے اس مسلہ کو حل کرنے خواجہ سراؤں کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ریونت ریڈی نے کہا سابقہ حکومت نے خواجہ سراؤں کے مسائل پر توجہ نہیں دی تھی تاہم ہم نے انسانی بنیادوں پر انہیں پر وقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے ضروری اقدامات کئے ہیں اور انہیں 2 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا دہشت گرد  حملے میں آئی پی ایس عہدیدار کی موت کی صورت میں ہماری حکومت  2 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر کو ہوم گارڈز کا دن ہے۔ ہم ہوم گارڈز کے لیے اچھی خبر سنا رہے ہیں۔ ان کی یومیہ اجرت کو 921 روپے سے بڑھا کر  1000روپے کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کوئی بھی پریشانی درپیش ہونے کی صورت میں آپ، ڈپٹی چیف منسٹر سے ربط پیدا کرسکتے ہیں تاکہ مسئلہ کا پائیدار حل دریافت کیا جاسکے۔