دہلی

جسٹس بھوئیاں اور بھٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی حیثیت سے حلف لیا

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کے کل منظور شدہ 34 عہدوں کے مقابلے ان کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ جسٹس بھوئیاں کی مدت کار 2 اگست 2029 اور جسٹس بھٹی کی 6 مئی 2027 رہے گی۔

نئی دہلی: جسٹس اجل بھوئیاں اور جسٹس ایس وینکٹنارائن بھٹی نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے آج سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں دونوں ججوں کو عہدے کا حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کے کل منظور شدہ 34 عہدوں کے مقابلے ان کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ جسٹس بھوئیاں کی مدت کار 2 اگست 2029 اور جسٹس بھٹی کی 6 مئی 2027 رہے گی۔

سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر مقرر ہونے سے پہلے جسٹس بھوئیاں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس بھٹی کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر جسٹس بھوئیاں اور جسٹس بھٹی کو ترقی دے کر 12 جولائی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے کالجیم نے 5 جولائی کو جسٹس بھویاں اور جسٹس بھٹی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس چندرچوڑ کی صدارت والی جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریہ کانت کی کالجیم کی 5 جولائی 2023 کو ہونے والی میٹنگ میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کی سفارش سے متعلق فیصلہ کیاگیاتھا۔