حیدرآباد

ہندوستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے چیف منسٹر کا خطاب

ریونت ریڈی نے ایک زمینی سطح کے سیاست دان کے طور پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محنت کرتے ہوئے ملک کی ایک عظیم ریاست تلنگانہ کا چیف منسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل دریافت کرنے کیلئے جمہوریت کو مستحکم کرنا اور ہند۔ برطانوی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔ آج ویسٹ منسٹر بلڈنگ میں ہندوستانی نزاد برطانیوی اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ دنیا کو آج بے شمار چالنجوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا

جنگ، دہشت گردی، تشدد، حقوق سے محروم کرنا، جمہوریت پر حملہ جیسے بے شمار مسائل ہیں مگر ان سب کیلئے ایک ہی جواب ہے کہ جمہوریت کے ذریعہ عوام کو باشعور اور بااختیار بنانا۔ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ آپ کے ملک نے ہندوستان پر حکومت کی۔

 میری پارٹی (کانگریس) نے حصول آزادی کیلئے جدوجہد کی۔ اب دونوں ممالک کا یہ کام ہے کہ مہاتما گاندھی کے پیغام کو، حصول انصاف و حق کیلئے عدم تشدد کا رستہ اختیار کرنے کو اپنا چاہئے اور اسے مسلسل فروغ دیتے رہنا چاہئے۔

ریونت ریڈی نے ایک زمینی سطح کے سیاست دان کے طور پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محنت کرتے ہوئے ملک کی ایک عظیم ریاست تلنگانہ کا چیف منسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں، جس کی تربیت دیہی ہندوستان میں ہوئی۔

 ملک میں جمہوریت اور کانگریس کی سب کو ساتھ لیکر چلنے کے فلسفہ کی وجہ سے مجھے یہ موقع ملا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہم کو سب کیلئے مواقع پیدا کرنا چاہئے جو جمہوریت کی حقیقی طاقت ہے۔ اس اجلاس کا انعقاد رکن پارلیمنٹ لیبر پارٹی ویریندر شرما نے کیا جس میں 7دیگر اراکین پارلیمنٹ و دیگر نے شرکت کی۔