حیدرآباد

ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے اقدامات کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سال جنوری میں ریاستی ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھنے کے اقدامات شروع کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سال جنوری میں ریاستی ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھنے کے اقدامات شروع کریں۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس آلوک ارادھے اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ مری چناریڈی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ حکومت‘ جنوری میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھنے کی ممکنہ مساعی انجام دے گی۔

دوران اجلاس چیف جسٹس اوران کے ساتھ موجودوکلاء نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ہائی کورٹ کا موجودہ ڈھانچہ خستہ حال ہوچکا ہے۔ اس لئے ہائی کورٹ کے لئے نئی عمارت کی تعمیر ضروری ہے وہ چاہتے ہیں کہ حکومت‘راجندر نگر علاقہ میں 100 ایکڑ اراضی پر ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈس فراہم کرے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ کی اپیل پر مثبت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں مناسب وضروری انتظامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ عمارت ہیرٹیج ڈھانچہ ہے اور اس ڈھانچہ کا تحفظ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت کی تزئین نوکی جائے گی اوراس عمارت کوسٹی سیول کورٹ یاپھر کسی دوسرے کورٹ کامپلکس کے طورپراستعمال کیاجائے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت نئے اضلاع میں کورٹ کامپلکس کے تعمیری کاموں میں تیزی لائے۔

a3w
a3w