تلنگانہ

وزیراعلی کی اسمبلی میں نشست۔ تارک راما راو کا دلچسپ ریمارک

کے تارک راما راونے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نائب وزیر اعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بازو کی کرسی (وزیراعلی کے لئے مخصوص نشست) پرجانا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے رکن اسمبلی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نائب وزیر اعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بازو کی کرسی (وزیراعلی کے لئے مخصوص نشست) پرجانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر

تارک راما راو نے آج اسمبلی میں کرنسی ایکسچینج بل پر مباحث کے دوران یہ دلچسپ ریمارک کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایوان میں تلنگانہ کے دس سالوں کاتذکرہ کرنے کے دوران سابق حالات پر بھی غورکرنا چاہئے۔

حکمران جماعت کانگریس کے ارکان،آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی طرح کھدوائی کا کام کررہے ہیں۔

ماضی، ماضی کی طرح ہوتاہے۔ہم بھی اس کی کھدوائی کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی نائب وزیراعلی و وزیرفائنانس ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی ستائش بھی کی اور اسے بہتر بجٹ قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھی اسی طرح کی بلندیاں حاصل کرناچاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے بازو کی نشست(وزیراعلی کیلئے مخصوص نشست)پر جانا چاہتے ہیں۔

a3w
a3w