آندھراپردیش

اے پی کے ضلع وجیانگرم میں 2 ٹرینوں میں تصادم، 8مسافرین ہلاک (تفصیلی خبر)

آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں اتوار کو الامندا۔کانٹاکاپلی اسٹیشنوں کے درمیان کھڑی ٹرین سے پاسنجر ٹرین کے ٹکرانے سے کم از کم6 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ مسافرین زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے بموجب اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں اتوار کو الامندا۔کانٹاکاپلی اسٹیشنوں کے درمیان کھڑی ٹرین سے پاسنجر ٹرین کے ٹکرانے سے کم از کم6 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ مسافرین زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کے بموجب اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق وشاکھاپٹنم۔پالسا پاسنجر ٹرین ٹریک پر رُک کر سگنل کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت وشاکھاپٹنم۔رائے گڈہ پاسنجر ٹرین نے پیچھے سے کھڑی ٹرین کو ٹکردے دی۔ریلوے ذرائع نے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس ٹکر میں 3 بوگیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور پٹری سے اتر گئیں۔

آئی اے این ایس کے بموجب آندھراپردیش کے ضلع وجیا نگرم میں اتوار کی شب دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 3 مسافرین ہلاک دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ کتہ ولاسامنڈل کے کنٹکا پلے جنکشن کے قریب پالاسا ایکسپریس سے ٹکرانے کے بعد وشاکھاپٹنم۔ رائے گڈہ پاسنچر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹرے سے اترگئیں۔

وشاکھاپٹنم۔ رائے گڈہ ٹرین اوڈیشہ کے رائے گڈہ جاری رہی تھی جبکہ ضلع سریکا کولم کے پالسا سے پالسا ایکسپریس، وجیا نگرم آرہی تھی کہ کنٹکا پلے جنکشن کے قریب دونوں ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس نے بچاؤ راحت کام شروع کردیئے ہیں، مقام حادثہ پر تاریکی کی وجہ سے بچاؤ کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔

والٹیر ڈیویثرنل ریلوے منیجر سوربھ پرساد اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے حکام مقام حادثہ پہونچ چکے ہیں۔ ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین بھی مقام حادثہ پر پہونچ چکی ہے۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ضلع وجیانگرم میں آج دوٹرینوں کے درمیان تصادم کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ عہدیداروں کو تیزی کے ساتھ بچاؤ کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں تاحال 3 مسافرین کی موت کی توثیق ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر آفس کے عہدیداروں نے جگن موہن ریڈی کو بتایاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک پاسنجر ٹرین جو وشاکھاپٹنم سے رائے گڈہ جارہی تھی، حادثہ کا شکار ہوئی ہے اس کے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو فوری طورپر بچاؤ کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے حکام کو قریبی اضلاع وشاکھاپٹنم اور انکا پلی سے فوری درکار ایمبولنس کو مقام حادثہ روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔چیف منسٹر نے صحت، ریونیو، پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تال میل کے ذریعہ بچاؤ آپریشن انجام دیں اور زخمیوں کو معیاری علاج فراہم کریں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق آندھرا پردیش میں ایک ایکسپریس ٹرین دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق پالاسا ایکسپریس ٹرین، کھڑی پاسنجر ٹرین سے ٹکرا گئی۔ پاسنجر ٹرین وشاکھاپٹنم سے رائے گڈہ جارہی تھی۔ اوور ہیڈ کیبل ٹوٹنے سے یہ ٹرین رک گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین،ا سٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے بعد تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

یہ حادثہ وجیا نگرم ضلع میں پیش آیا۔ڈویژنل ریلوے منیجر کے مطابق ریسکیو آپریشن جا ری ہے۔ مقامی انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کو امداد اور ایمبولینس کے لیے مطلع کر دیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔وجیانگرم ضلع ا نتظامیہ نے ٹرین حادثہ کی معلومات کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کی ہیں۔

کنٹکا پلے جنکشن کے قریب وشاکھاپٹنم رائے گڈہ پاسنجر ٹرین کو پالاسا ایکسپریس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ ضلع کلکٹر ایس ناگالکشمی نے کہاکہ کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد حادثہ کے بارے میں مسافرین کو اطلاعات فراہم کرنا ہے۔ عوام، کنٹرول روم کے فون نمبر 9493589157 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ ریلویز نے ہیلپ لائن کھولی ہے جس کا نمبر 8978080006 ہے۔

a3w
a3w