حیدرآباد

چیف منسٹر کا دورہ آسٹریلیا ملتوی

چیف منسٹر15 جنوری کی شام کو مرکزی حکومت سے ریاست کو فنڈز کے حصول کے لئیے مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ چیف منسٹر 16 اور17 جنوری کو دو روزہ دورے پر سنگاپور جائیں گے۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کا آسٹریلیا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم،چیف منسٹر  14 جنوری کو نئی دہلی جارہے ہیں۔ چیف منسٹر  15 جنوری کو اے آئی سی سی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل

 چیف منسٹر15 جنوری کی شام کو مرکزی حکومت سے ریاست کو  فنڈز کے حصول کے لئیے مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ چیف منسٹر 16 اور17 جنوری کو دو روزہ دورے پر سنگاپور جائیں گے۔

وہاں سے چیف منسٹر19 جنوری کو ڈا وس جائیں گے جہاں وہ  عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کے دوران ریاست میں سرمایہ کاری کے لئیے کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔